Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
وائرل ویڈیو کا تعلق حالیہ ایران-اسرائیل کشیدگی سے نہیں ہے

وائرل ویڈیو کا تعلق حالیہ ایران-اسرائیل کشیدگی سے نہیں ہے

Claim

فضا میں میزائلوں کی پرواز اور گنجان آباد علاقے کے مناظر پر مشتمل 9 سیکنڈ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر حالیہ ایران-اسرائیل کشیدگی کے تناظر میں شیئر کی جا رہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ مناظر لبنان کے دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایران کی جانب سے اسرائیل پر کئے گئے میزائل حملوں کے ہیں۔

Courtesy: Facebook/Karachi news

آج یعنی 8 جون 2026 کو شائع ہونے والی بی بی سی اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ اور ایران کے بیچ جنگ بندی کے بعد بروز اتوار کو ایران اور اسرائیل کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی دیکھنے کو ملی۔ ایران نے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ کیا، جبکہ اسرائیلی فوج نے جواباً ایران کے مختلف علاقوں میں عسکری اہداف کو نشانہ بنانے کی کاروائی کا اعلان کیا۔ دونوں جانب سے حملوں کے دعووں نے خطے میں تناؤ میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ اسی تناظر میں ایک ویڈیو ایران کی جانب سے اسرائیل پر کئے گئے حالیہ حملے کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔

Fact

ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملے کے دعوے کے ساتھ شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کا ریورس امیج سرچ کیا۔ تحقیقات کے دوران یہی ویڈیو 11 مارچ 2026 کو ایرانی خبر رساں ایجنسی

کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر ملی۔ پوسٹ کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ویڈیو میں ایک ایرانی میزائل کو مقبوضہ علاقوں میں اپنے ہدف کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

 Courtesy: X @PressTV

تحقیقات کے دوران ہمیں یہی ویڈیو ہنڈوڈی ریو اور دفاع آفیشل 313 نامی انسٹاگرام پیجز پر 2 مارچ 2026 کو شیئر شدہ ملی۔ جس کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ مناظر ایران کی جانب سے اسرائیل پر داغے گئے بیلسٹک میزائل کے ہیں۔

 Courtesy: Instagram @difa_official313

ویڈیو کے ایک فریم کی مدد سے ہم نے گوگل پر انگلش میں “ایران اٹیک آن اسرائیل بائی بیلسٹک میزائل” کیورڈ تلاش کئے۔ اس دوران ہمیں 2 مارچ 2026 کو ترکیہ کے سرکاری نشریاتی ادارے کے یوٹیوب چینل ٹی آر ٹی بالکن پر شائع ایک ویڈیو رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق یہ ویڈیو یکم مارچ 2026 کی رات کی ہے، جب ایک ایرانی بیلسٹک میزائل اسرائیلی فضائی دفاعی نظام کو عبور کرتے ہوئے مغربی یروشلم میں جا گرا تھا۔ اس واقعے کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد زخمی ہوئے تھے۔

 Courtesy: TRT Balkan BHSC

: حزب اللہ کا اسرائیلی فوج پر حملے کی نہیں ہے یہ ویڈیو

Conclusion

اس طرح آن لائن دستیاب شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ یہ ویڈیو حالیہ ایران-اسرائیل تنازع کے دوران ہونے والے حملوں کی نہیں، بلکہ یکم مارچ 2026 کو یروشلم میں پیش آنے والے ایک ایرانی میزائل حملے کی ہے۔

Our Sources
X post by @ on 11 March 2026
Instagram post by @hondudiario and @difa_official313 on 02 March 2026
Video report published by YouTube Channel TRT Balkan on 02 March 2026

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Newschecker.in Urdu