Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
کیا یہ ویڈیو جموں کشمیر میں فوج اور پولس کی مشترکہ چیک پوسٹ پر حملے کی ہے؟ سچ یہاں جانیں

کیا یہ ویڈیو جموں کشمیر میں فوج اور پولس کی مشترکہ چیک پوسٹ پر حملے کی ہے؟ سچ یہاں جانیں

سوشل میڈیا پر 35 سیکنڈ کی ایک ویڈیو خوب شیئر کی جا رہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھارت میں جاری طلبہ تحریک سے توجہ ہٹانے کے لئے جموں کشمیر میں فوج اور پولس کی مشترکہ چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا، جس میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

Courtesy: X @ssgviews

رواں ماہ کی 22 تاریخ کو شائع ہونے والی این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق جموں کشمیر کے اننت ناگ میں دہشتگردوں نے 35 سالہ عاشق حسین قریشی نامی کونسٹیبل کو شہید کردیا۔ جس کے بعد 2,000 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اسی تناظر میں مذکورہ دعوے کے ساتھ اس ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔

آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دستیاب ہیں۔

Fact Check/Verification

ہم نے سب سے پہلے وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل لینس کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں 10 مئی 2026 کو دی کشمیر رائزنگ اور ایشیا نیوز آبزرور کے فیس بک پیجز پر اسی واقعے کی 1 منٹ 46 سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو ملی، جس کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق کہ یہ ویڈیو جموں کشمیر کے اننت ناگ، میر بازار میں موجود کباڑ کے ایک گودام میں لگنے والی شدید آگ کی ہے۔

 Courtesy: Facebook/Asia News Observer

پھر ہم نے گوگل پر "کُلگام، میر بازار، اسکریپ یارڈ، فائر" کے کیورڈز تلاش کئے۔ اس دوران ہمیں 10 مئی 2026 کو نیوز18 اردو کی شائع کردہ ایک ویڈیو رپورٹ ملی، جس میں صحافی ظہور رضوی جائے وقوع سے رپورٹنگ کرتے ہوئے بتا رہے ہیں کہ ضلع کُلگام کے میر بازار علاقے میں واقع ایک اسکریپ یارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے ساتھ زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ آگ پر قابو پانے کے لئے فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔

 Courtesy: YouTube/News18 Urdu

مزید تحقیق کے دوران اس حوالے سے گریٹر کشمیر نامی ویب سائٹ پر بھی 10 مئی 2026 کو شائع کی گئی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ جس کے مطابق جموں سری نگر قومی شاہراہ کے قریب میر بازار میں موجود ایک اسکریپ یارڈ میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی تھی۔ حالانکہ اس رپورٹ میں کشمیر نیوز کارنر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس حادثے میں کسی بھی طرح کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ البتہ تقریباً 2 کروڑ کے مالی نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ آگ لگنے کی وجوہات رپورٹ میں واضح نہیں کی گئی ہیں۔

 Scngrab of Greater Kashmir

: کیا یہ ویڈیو سی جے پی مظاہرے میں پولس کی جانب سے ترنگے کی بے حرمتی کئے جانے کی ہے؟

مزید تصدیق کے لئے ہم نے وائرل ویڈیو مقامی صحافی کو واٹس ایپ کے ذریعے بھیجی اور بعد ازاں ان سے فون پر رابطہ کیا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ یہ پوری ویڈیو جموں و کشمیر کے ضلع کُلگام کے میر بازار میں قومی شاہراہ (نیشنل ہائی وے-1) کے کنارے واقع ایک اسکریپ (کباڑ) یارڈ میں لگنے والی آگ کی ہے۔

Conclusion

لہٰذا آن لائن ملے شواہد سے یہ واضح ہوچکا کہ وائرل ویڈیو کا کسی فوجی یا پولس کی مشترکہ چیک پوسٹ پر حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ دراصل یہ ویڈیو مئی ماہ میں کُلگام، میر بازار میں واقع ایک کباڑ کے گودام میں لگی آگ کی ہے۔

Our Sources
Facebook post by Asia News Observer and The Rising Kashmir on 10 May 2026
Video report published by YouTube channel News18 Urdu on 10 May 2026
Report published by Greater Kashmir on 10 May 2026
Conversation with local journalist

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Newschecker.in Urdu