سوشل میڈیا پر طیارہ حادثے کی ایک ویڈیو اور تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں، جس میں لوگ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے اردگرد نظر آ رہے ہیں۔
آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
Fact Check/Verification
ہم نے سب سے پہلے وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں یہی ویڈیو رواں ماہ کی 9 تاریخ کودی ارتھ نیوز نامی یوٹیوب چینل پر اپلوڈ شدہ ملی۔ ویڈیو کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ واقعہ مہاراشٹر کے بارامتی کا ہے، جہاں ایک تربیتی طیارہ حادثے کا شکار ہوا تھا۔
Courtesy: YouTube/ The Earth Newsمزید کیورڈ تلاش کے دوران ہمیں وائرل ویڈیو سے متعلق 9 اگست 2026 کو دی ہندو،
طیارہ رن وے پر مکمل طور پر نہ رک سکا اور رن وے سے باہر نکل گیا، جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے کی حتمی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ممکنہ تکنیکی خرابی سمیت دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ طیارے میں موجود انسٹرکٹر اور زیرِ تربیت پائلٹ دونوں محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
Screengrab of The Hinduپریس انفارمیشن بیورو کی جانب سے جاری پریس ریلیز سے بھی اس واقعے کی تصدیق ہوتی ہے کہ 9 اگست کو بارامتی میں کارور ایوی ایشن کا تربیتی طیارہ رن وے سے باہر نکل گیا تھا، اس حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔
: گائے اسمگلنگ کے الزام میں تین مسلم خواتین کے ساتھ مارپیٹ کی ویڈیو کا دعویٰ فرضی نکلا
Conclusion
ہماری تحقیق سے معلوم ہوا کہ ویڈیو بھارتی فضائیہ کے طیارہ حادثے کی نہیں، بلکہ مہاراشٹر کے بارامتی میں ایک نجی تربیتی طیارے کے رن وے سے باہر نکلنے کے واقعے کی ہے۔
Sources
Video published by YouTube Channel The Earth News on 09 Aug 2026
Reports published by The Hindu, and The Week on 09 Aug 2026
PIB Press Release on the Related Incident

