سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا جا رہا ہے، جس میں بحری جہاز پر کافی مقدار میں اسلحے نظر آ رہے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھارت سے یمنی حوثیوں کے لئے بھیجی گئی اسلحے کی بڑی کھیپ بحری جہاز سمیت ضبط کر لی گئی۔
Courtesy: X@DarkEyesShadowFact Check/Verification
بھارت سے یمنی حوثیوں کو بحری جہاز کے ذریعے اسلحہ بھیجے جانے کا بتا کر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں وائرل ویڈیو کا طویل ورژن واشنگٹن پوسٹ کی ویب سائٹ پر 10 مئی 2021 کو شیئر شدہ ملا۔ اس کے آخر میں ہوبہو اسلحے کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ فراہم کردہ معلومات کے مطابق امریکی بحریہ نے 9 مئی 2021 کو بحیرۂ عرب میں ایک بحری جہاز سے ہزاروں مشین گنوں، اسنائپر رائفلوں اور دیگر اسلحے کی بڑی کھیپ ضبط کی تھی۔
Screengrab of The Washington postمزید تحقیق کے دوران ہمیں یہی ویڈیو 9 مئی 2021 کو
Courtesy: X@US5thFleet: کیا اسپتال میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی موجودہ صورتحال کی ہے یہ ویڈیو؟
Conclusion
اس طرح آن لائن دستیاب شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو بھارت سے یمن کے حوثیوں کے لئے اسلحہ بھیجے جانے کی نہیں ہے۔ یہ مئی 2021 میں امریکی بحریہ کی جانب سے بحیرۂ عرب میں ایک کشتی سے اسلحے کی کھیپ ضبط کئے جانے کی ویڈیو ہے۔
Video published by The Washington Post on 10 May 2021
X post by @ on 09 May 2021
Report published by America's Navy on 08 May 2021

