Claim
رواں ماہ کی 26 تاریخ، بروز بدھ، نیپال کے مختلف علاقوں میں اچانک آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 165 افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں لاپتا ہیں۔ اس تباہی کے درمیان کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں، جنہیں صارفین نیپال کے سیلاب سے جوڑ کر حالیہ قدرتی آفت کے مناظر کے طور پر شیئر کر رہے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو جو دو حصوں پر مشتمل ہے، سوشل میڈیا پر نیپال میں اچانک آنے والے سیلاب کے مناظر کے طور پر شیئر کی جا رہی ہے۔ ویڈیو کے ایک حصے میں بظاہر مٹی کا تودہ گرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، جبکہ دوسرے حصے میں ایک مکان کو سیلابی پانی میں بہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دستیاب ہیں۔
Fact
ہم نے دونوں ویڈیو کلپس کی الگ الگ تحقیقات شروع کی۔
ویڈیو 1
پہلی ویڈیو کے ایک فریم کو ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں 2 فروری 2024 کو شیئر شدہ ایک ریڈٹ پوسٹ ملی، جس میں اسی ویڈیو کا طویل ورژن موجود تھا اور اسے میانمار کا بتایا گیا ہے۔
یہی ویڈیو 28 جنوری 2024 کو یوٹیوب پر گولڈن لینڈ نامی صارف نے بھی اپلوڈ کی تھی۔
Screengrab from YouTube video by @Golden Landوائرل ویڈیو کا طویل ورژن کے ساتھ موازنہ کرنے پر واضح ہوا کہ دونوں مناظر ایک ہی مقام کے ہیں۔

اگرچہ ہم ویڈیو کی درست تاریخ یا اصل مقام کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکے، تاہم 2024 میں اس ویڈیو کی انٹرنیٹ پر موجودگی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ یہ نیپال میں اگست 2026 میں آنے والے سیلاب سے پہلے کی ہے۔
ویڈیو2
دوسری ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں وائس آف امریکہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 14 جون 2022 کو اپلوڈ کی گئی یہی ویڈیو ملی۔ ویڈیو کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق امریکہ میں یلّواسٹون نیشنل پارک کے قریب واقع ریاست مونٹانا کے شہر گارڈنر میں شدید طوفان کے باعث سیلابی پانی کی سطح تیزی سے بلند ہوگئی، جس کے نتیجے میں ایک مکان منہدم ہو کر بہہ گیا۔

مزید تحقیق کے دوراناسکائی نیوز اور سی بی ایس نیوز کی ویب سائٹس پر 14 جون 2022 کو شائع ہونے والی رپورٹس بھی ملیں، جن میں اسی واقعے کے مناظر شامل تھے۔ رپورٹس کے مطابق شدید بارش اور تیزی سے پگھلنے والی برف کے باعث یلّواسٹون نیشنل پارک میں شدید سیلاب آیا، جس کے نتیجے میں مونٹانا میں دریائے یلو اسٹون کے کنارے واقع ایک مکان سیلابی ریلے میں بہہ کر دریا میں جا گرا۔ لہٰذا یہ مناظر جون 2022 میں مونٹانا میں پیش آنے والے ایک واقعے کے ہیں اور اس کا 2026 میں نیپال میں آنے والے سیلاب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔


:نیپال میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کی نہیں بلکہ پرانی ہے یہ ویڈیو
نیوز چیکر کی تحقیق سے معلوم ہوا کہ نیپال میں حالیہ سیلاب کے مناظر کے طور پر شیئر کی جانے والی دونوں ویڈیوز پرانی ہیں۔ پہلی ویڈیو کم از کم 2024 سے انٹر نیٹ پر موجود ہے، جبکہ دوسری ویڈیو 2022 میں یلّواسٹون کے سیلاب کے دوران مونٹانا میں ایک مکان کو سیلابی پانی میں بہنے کا بتایا گیا ہے۔
Sources
Reddit Post, Dated February 2, 2024
YouTube Video By @lwinwaiye3490, Dated January 28, 2024
YouTube Video By Voice of America, Dated June 14, 2022
Report By Sky NewsCBS News, Dated June 14, 2022

