Claim
سوشل میڈیا پر سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے کا بتاکر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں زوردار دھماکے، آگ کے بلند شعلے اور لوگوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ مناظر یمنی حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کی ایک فوجی چھاؤنی پر کئے گئے حملے کے ہیں۔
بی بی سی اردو کے مطابق حوثیوں نے سعودی عرب میں اسلحہ ڈپو اور کمانڈ مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب 57 مسلم ممالک کی نمائندہ '
آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دستیاب ہیں۔
Fact
ہم نے سب سے پہلے وائرل ویڈیو کے چند فریموں کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں یہی ویڈیو ڈیاریو ایسٹریجیا نامی ویب سائٹ پر 15 نومبر 2025 کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں ملی۔ جس کے عنوان کا ترجمہ کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو بیونس آئرس کے ایک صنعتی پارک میں دھماکے کی ہے، جس میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔
Screengrab of Diario Estrategiaاسی عنوان کو ہم نے کیورڈز کے طور پر گوگل پر تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں ترکی کی انادولو نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ پر یہی ویڈیو 15 نومبر 2025 کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں ملی۔ جس کے مطابق ارجنٹینا کے ایک صنعتی علاقے میں کئی دھماکوں کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی تھی، جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوئے تھے۔
Screengrab of Anadolu Agencyمزید تحقیق کے دوران ہمیں یہی ویڈیو انگریزی عنوان کے ساتھ جرمنی کے کنال ٹی وی 13 کے یوٹیوب چینل پر 15 نومبر 2025 کو اپلوڈ شدہ ملی۔ ویڈیو رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا کے صوبہ بیونس آئرس کے کارلوس اسپگاتسینی صنعتی علاقے میں زوردار دھماکے کے بعد آگ کے شعلے بلند ہونے لگے۔ آگ کئی صنعتی یونٹس تک پھیل گئی تھی، جس کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور قریبی مکانات کو بھی نقصان پہنچا تھا۔
Courtesy: YouTube/Kanal13: ریاض کے حیات ریجنسی ہوٹل پر مبینہ ایرانی حملے کی وائرل تصاویر اے آئی سے تیار کردہ نکلیں
لہٰذا یہاں یہ واضح ہوچکا کہ وائرل ویڈیو سعودی عرب کی فوجی چھاؤنی پر حوثی باغیوں کے حملے کی نہیں، بلکہ نومبر 2025 میں ارجنٹینا کے صوبہ بیونس آئرس کے ایزئیزا کے ایک صنعتی پارک میں دھماکے کے بعد لگی آگ کی ہے۔
Our Sources
Report published by Diario Estrategia on 15 Nov 2025
Report published by Anadolu Agency on 15 Nov 2025
Video Report published by YouTube Channel Kanal13 on 15 Nov 2025

