Claim
مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے حالیہ حملے سے منسوب کرکے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں عمارتوں اور میناروں کے اوپر آسمان میں ایک روشن شے دکھائی دے رہی ہے۔ صارفین اسے 15 ستمبر کی شب مکہ مکرمہ کی حدود کے قریب ڈرون کو فضاء میں تباہ کئے جانے کے دوران پیدا ہونے والی روشنی قرار دے رہے ہیں۔
ویڈیو کے ساتھ ایک فیس بک صارف نے لکھا، “گزشتہ شب مکہ مکرمہ کی حدود کے قریب آنے والا ڈرون فضاء میں تباہ کر دیا گیا۔ مکہ مکرمہ پر حملہ ہاتھیوں کا ہو یا حوثیوں کا انجام ایک ہی ہو گا انشاء اللہ۔ نعرہ تکبیر۔ اللہ اکبر”۔
Courtesy: Facebook/Apna Bhopalwalaآرکائیو لنک یہاں اور یہاں دستیاب ہیں۔
Fact
ہم نے سب سے پہلے وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل لینس کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں یہی ویڈیو پِلگرم سوشل نامی انسٹاگرام پیج پر دسمبر 2025 کو شیئر شدہ ملی۔ جسے مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ کے قریب سے گزرنے والے ایک میزائل کو سعودی دفاعی نظام کی جانب سے فضاء میں تباہ کئے جانے کا بتایا گیا ہے۔
Courtesy: Insta @pilgrimsocialمزید کیورڈز تلاش کرنے پر ہمیں وائرل ویڈیو سے متعلق ٹائمس آف انڈیا اور اسپتنک نیوز ویب سائٹس پر 13 ستمبر 2025 کو شائع ہونے والی خبریں موصول ہوئیں۔ ٹائمس آف انڈیا نے روسی میڈیا کے حوالے سے لکھا ہے کہ مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ کے قریب میزائل کو سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا، جسے حوثیوں کی جانب سے اسرائیل کی طرف داغا گیا تھا۔
Screengrab of Times of Indiaمزید تحقیق کے دوران ہمیں یہی ویڈیو 12 ستمبر 2025 کو لندن سے نشر ہونے والے اسلام چینل کے فیس بک، یوٹیوب اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر شیئر شدہ ملی۔ اسلام چینل نے عینی شاہدین کے حوالے سے لکھا ہے کہ یہ مناظر مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ کے قریب ہونے والے ایک زوردار دھماکے کے ہیں۔
Courtesy: Facebook/Islam Channelاس کے علاوہ
: سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے کی نہیں بلکہ ارجنٹینا کی ہے یہ ویڈیو
لہٰذا یہاں یہ واضح ہوچکا کہ وائرل ویڈیو ایک برس پرانی ہے اور اس میں مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ کے قریب ایک ڈرون کو فضاء میں تباہ کئے جانے کے مناظر ہیں۔ اس ویڈیو کا حالیہ مکہ مکرمہ کے قریب حوثیوں کے حملے کو ناکام بنائے جانے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Our Sources
Instagram post by @pilgrimsocial on Dec 2025
Reports published by Times of India and Sputnik on 13 Sept 2025
Facebook post by Islam Channel on 12 Sept 2025
X post by @ on 12 Sept 2025

