یمن کے سعودی عرب پر کئے گئے حالیہ حملے کا بتاکر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں میزائل حملے اور دھماکے کے مناظر دکھائی دے رہے ہیں۔ ایک فیس بک صارفنے ویڈیو کے ساتھ لکھا “یمن کا سعودی عرب پر حملہ-ویڈیو”۔
Courtesy: Facebook/inqilabi.inqilabi.1بی بی سی اردو کی رپورٹس کے مطابق حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے مکہ مکرمہ سمیت کئی مقامات پر ڈرون داغے گئے تھے، جن میں سے کئی کو مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے سے پہلے روک کر تباہ کر دیا گیا۔ اسی تناظر میں مذکورہ ویڈیو بھی شیئر کی جا رہی ہے۔
Fact Check/Verification
وائرل ویڈیو کے چند کیفریم کو گوگل لینس کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں یہی ویڈیو 6 اگست 2026 کو
Courtesy: X@madfajyپھر ہم نے گوگل پر ریورس امیج سرچ کے ذریعے “یوکرین، روس، میزائل، اٹیک” جیسے کیورڈز تلاش کئے۔ اس دوران ہمیں اسی ویڈیو کا طویل ورژن 3 جون 2026 کو او ایس آئی این ٹی ڈیفینڈر نامی انسٹاگرام پیج پر شیئر شدہ ملی۔ پوسٹ میں فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ ویڈیو یکم جون 2026 کی شب یوکرین پر روس کی جانب سے بڑے پیمانے پر کئے گئے ڈرون اور میزائل حملے کی ہے، جس میں کئی 3ایم22 ''زِرکون'' ہائپرسونک کروز میزائل یوکرین کے دارالحکومت کیف کو نشانہ بناتے دکھائی دیے تھے۔ پوسٹ میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور 100 سے زائد شہری زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔
Courtesy: Insta @osintdefender مزید تحقیق کے دوران ہمیں وائرل ویڈیو سے متعلق ایرانی نیوز ویب سائٹ انتخاب کی ایک رپورٹ ملی۔ جس میں بھی اس ویڈیو کو روس کا یوکرین کے کیف پر کئے گئے میزائل حملے کا بتایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ 3 جون 2026 کو شائع ہونے والی سی بی ایس نیوز کی ایک ویڈیو رپورٹ بھی ملی، جس میں وائرل ویڈیو کے مناظر موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق روس نے یوکرین پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کئے تھے، جن میں 20 سے زائد افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ اس سے قبل یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے ممکنہ بڑے روسی حملے کے پیش نظر شہریوں کو محفوظ مقامات پر پناہ لینے کی ہدایت کی تھی۔
Screengrab of CBS News: سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے کی نہیں بلکہ ارجنٹینا کی ہے یہ ویڈیو
Conclusion
لہٰذا نیوز چیکر کو انٹر نیٹ پر ملے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو یمن کے سعودی عرب پر کئے گئے حملے کی نہیں، بلکہ روس کی جانب سے یوکرین پر کئے گئے فضائی حملے کی ہے۔
Our Sources
X post by @ 06 Aug 2026
Instagram post by @osintdefender on 03 Jun 2026
Media Reports published by Entekhab and CBS News on 03 Jun 2026

