سوشل میڈیا پر بھارتی فوج کے سربراہ جنرل دھیرج سیٹھ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں مبینہ طور پر یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ 1965 کی جنگ کے دوران میجر رنجیندر پرتاپ نے پیاس بجھانے کے لئے 40 دن تک گؤمُوتر پیا تھا اور فوج کو اس روایت کو برقرار رکھنا چاہیے۔
ویڈیو کے ساتھ ایکس صارف نے لکھا ہے "بھارتی فوج کے سربراہ دھیراج سیٹھ سے منسوب بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ: میجر رنجیندر پرتاپ نے 1965 کی جنگ کے دوران اپنی پیاس بجھانے کے لئے 40 روز تک گائے کا پیشاب پیا۔ ہماری جدید فوج کو بھی یہ روایت برقرار رکھنی چاہیے"۔
Courtesy: FB/HNN News HD
Courtesy: X@thenewstribepkآرکائیو لنک یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دستیاب ہیں۔
: کیا جنرل اوپیندر دویدی نے 6 جنگی طیارہ تباہ ہونے کا کیا اعتراف؟
Fact Check/Verification
ہم نے وائرل دعوے سے متعلق گوگل پر مختلف کیورڈز تلاش کئے۔ تاہم بھارتی فوج کے سربراہ جنرل دھیرج سیٹھ سے منسوب مذکورہ بیان سے متعلق ایسی کوئی میڈیا رپورٹ نہیں ملی، جس میں ان بیانات کا ذکر ہو اور جو اس دعوے کی تصدیق کر سکے۔
مزید تصدیق کے لئے ہم نے وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں وائرل ویڈیو کا طویل ورژن بھارتی خبر رساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے آفیشل
اس ویڈیو میں جنرل دھیرج سیٹھ کے اردگرد وہی افراد نظر آ رہے ہیں جو وائرل ویڈیو میں دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ جنرل سیٹھ بھی اسی انداز میں گفتگو کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ تاہم دونوں ویڈیوز میں ایک نمایاں فرق ہے۔ وائرل ویڈیو میں جنرل سیٹھ کو انگریزی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، جبکہ پی ٹی آئی کی اصل ویڈیو میں وہ عام ہندی زبان میں بات کر رہے ہیں۔
Courtesy: X@PTI_Newsکے مطابق یہ ویڈیو جنرل دھیرج سیٹھ کے کپواڑہ ضلع کے تانگدھار میں بھارتی فوج کی جانب سے منعقدہ موتیا بند کے علاج اور آپریشن کے خصوصی طبی کیمپ کے دورے کی ہے، جہاں انہوں نے مریضوں اور فوج کے سابق اہلکاروں سے ملاقات کی تھی۔
یہی ویڈیو ڈور
Courtesy: X@ddnewsSrinagarیہاں ہمیں شبہ ہوا کہ اصل ویڈیو میں ڈیجیٹلی چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ مزید تصدیق کے لئے ہم نے اے آئی ویڈیو اور وائس ڈیٹیکشن ٹولز کی مدد لی۔ ہیومن میٹر اے آئی ویڈیو ڈیٹیکٹر ٹول نے ویڈیو میں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے استعمال اور بھارتی فوج کے ایک عہدیدار کی شکل و آواز میں تبدیلی کی نشاندہی کی ہے۔ اسی طرح وائس اے آئی چیکر ٹول نے ویڈیو میں استعمال ہونے والی آواز کے اے آئی سے تیار کئے جانے کا امکان 82 فیصد ظاہر کیا ہے۔


مزید تحقیق کے دوران ہمیں
Courtesy: X@MythbusterXXConclusion
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیق سے یہ ثابت ہوا کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل دھیرج سیٹھ سے منسوب 40 دن تک گؤمُوتر پینے والا بیان فرضی ہے۔ وائرل ویڈیو میں مصنوعی آواز شامل کرکے جنرل سیٹھ سے یہ بات منسوب کی گئی ہے۔
Our Sources
X posts by @ and @ on 25 Sept 2026
Self Analysis
Voice AI Checker AI tool
Human Meter AI tool
X post by @ on 27 Sept 2026

