Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
کیا جنرل اوپیندر دویدی نے 6 جنگی طیارہ تباہ ہونے کا کیا اعتراف؟ اصل حقیقت یہاں پڑھیں

کیا جنرل اوپیندر دویدی نے 6 جنگی طیارہ تباہ ہونے کا کیا اعتراف؟ اصل حقیقت یہاں پڑھیں

بھارتی آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی کی تقریباً 37 سیکنڈ پر مشتمل ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں وہ 6 بھارتی جنگی طیارہ تباہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو کے حوالے سے پاکستانی صارفین کا دعویٰ ہے کہ جنرل اوپیندر دویدی مئی 2025 میں بھارت-پاکستان تنازعہ کے دوران پاکستان کی جانب سے 6 بھارتی جنگی طیارے تباہ ہونے کا دوسری بار اعتراف کیا ہے۔

Courtesy: YouTube/@Zohaib-Ali5511 Courtesy: X @Ommiyar Courtesy: Facebook/PMLN social Media

آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/Verification

نیوز چیکر نے مذکورہ بیان کی تصدیق کے لئے معتبر ذرائع، سرکاری ریکارڈ اور میڈیا رپورٹس کی تفصیلی جانچ کی، تاہم کوئی ایسا قابلِ اعتماد ثبوت نہیں ملا جو اس دعوے کی صداقت کی تصدیق کرتا ہو۔

پھر ہم نے وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں

کے آفیشل ایکس ہینڈل پر 13 جنوری 2026 کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو ملی۔ البتہ اس ویڈیو میں آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی مذکورہ باتوں کا بالکل بھی ذکر کرتے ہوئے سنائی نہیں دے رہے ہیں۔

اصل ویڈیو میں بھارتی آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی سالانہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ‘مستقبل کی جنگ کسی ایک فورس کے ذریعے نہیں بلکہ قومی سطح کی مشترکہ کوشش سے لڑی جائے گی، وزیراعظم کے 'جے' کے نظریئے کے تحت مشترکہ حکمتِ عملی، خود انحصاری اور تیز رفتار جدت کو فروغ دیا جا رہا ہے، آپریشن سندور سے حاصل ہونے والے اسباق کی روشنی میں بھارتی فوج نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب تمام اقدامات اور منصوبے تیز رفتاری سے عملی شکل دیئے جائیں گے’۔

نیوز چیکر نے وائرل ویڈیو کو اصل خطاب سے موازنہ کیا تو نمایاں فرق سامنے آئے۔ اصل ویڈیو میں جنرل دویدی گفتگو کے دوران قدرتی وقفے لیتے سنائی دیتے ہیں، جبکہ وائرل کلپ میں ان کی تقریر غیر فطری طور پر مسلسل سنائی دیتی ہے۔ اس کے علاوہ ہونٹوں کی حرکات اور ان کی بھی اصل آواز سے مختلف سمجھ میں آرہی ہے، اور آواز کے اتار چڑھاؤ میں بھی تبدیلیاں محسوس ہوئی جو عموماً مصنوعی رد و بدل کی نشاندہی کرتی ہیں۔

نیوز چیکر نے وائرل ویڈیو کے آڈیو کی صداقت پرکھنے کے لئے ریزمبل اے آئی، ہیا ڈیپ فیک وائس ڈیٹیکٹر اور ڈیپ ویئر جیسے اوپن اے آئی پر مبنی ٹولز کی مدد لی۔ ان تینوں کے تجزیے نے اس بات کی نشاندہی کی کہ آڈیو غالباً اے آئی کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔

مزید تحقیق کے دوران ہمیں پریس انفارمیشن بیورو کے فیکٹ چیک یونٹ کے

(سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر اسی وائرل ویڈیو سے متعلق ایک وضاحتی پوسٹ ملی، جس میں واضح طور پر لکھا ہے کہ جنرل دویدی نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا اور یہ ویڈیو ڈیپ فیک ہے، جسے مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔

 Courtesy: X @PIBFactCheck

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوئی کہ بھارتی آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی کی جانب سے بھارت کے چھ جنگی طیارے گرنے کا دوبارہ اعتراف کئے جانے سے منسوب یہ ویڈیو مصنوعی طور پر تیار کی گئی ہے۔

Sources
X post by on 13 Jan 2026
X post by on 14 Jan 2026
Deepware AI tool
Resemble AI tool
Hiya Deepfake Voice Detector

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Newschecker.in Urdu