Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
Weekly Wrap: پزشکیان، مکہ مکرمہ پر حملے اور رندھیر جیسوال سمیت دیگر موضاعات پر مختصر فیکٹ چیک ملاحظہ کریں

Weekly Wrap: پزشکیان، مکہ مکرمہ پر حملے اور رندھیر جیسوال سمیت دیگر موضاعات پر مختصر فیکٹ چیک ملاحظہ کریں

سوشل میڈیا پر اس ہفتے کئی ویڈیوز مختلف گمراہ کن دعوؤں کے ساتھ شیئر کی گئیں، جن میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے پنڈت کے پاؤں چھونے، مکہ مکرمہ کے قریب ڈرون تباہ ہونے، یمن کی جانب سے سعودی عرب پر حملے اور برکس سمٹ میں رندھیر جیسوال کا اسنیکس کھانے کے بارے میں صحافی کی جانب سے سوال کئے جانے کے مناظر شامل ہیں۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ یہ ویڈیوز بالترتیب زمین پر گرے دستاویز اٹھانے، مدینہ منورہ میں ایک سال قبل ڈرون تباہ ہونے، روس کے یوکرین پر فضائی حملے اور مصنوعی ذہانت سے تبدیل شدہ مناظر سے متعلق ہیں۔ ان تمام موضوعات پر درج ذیل میں مختصر فیکٹ چیک ملاحظہ کریں۔

کیا ایرانی صدر نے پنڈت کے پاؤں چھو کر آشیرواد لیا؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کو ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے پنڈت کے پاؤں چھو کر آشیرواد لینے کا منظر قرار دے کر شیئر کیا گیا۔ تاہم تحقیق سے معلوم ہوا کہ پزشکیان پنڈت کے پاؤں نہیں چھو رہے تھے، بلکہ زمین پر گرے ہوئے دستاویز اٹھانے کے لئے جھکے تھے۔ مکمل حقیقت جاننے کے لئے فیکٹ چیک ملاحظہ کریں۔

کیا بھارت میں مسلم شخص پر سرِعام دھار دار ہتھیار سے حملے کی ہے یہ ویڈیو؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کو بھارت میں مسلم شخص پر سرِعام دھار دار ہتھیار سے حملے کا منظر قرار دے کر شیئر کیا گیا۔ لیکن تحقیق سے معلوم ہوا کہ وائرل ویڈیو بھارت کی نہیں بلکہ بنگلہ دیش کی ہے، اور اس واقعے میں کوئی فرقہ وارانہ پہلو نہیں ہے۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا مکہ مکرمہ کے قریب ڈرون تباہ کئے جانے کی ہے یہ ویڈیو؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کو 15 ستمبر کی شب مکہ مکرمہ کی حدود کے قریب ڈرون کو فضاء میں تباہ کیے جانے کے مناظر قرار دے کر شیئر کیا گیا۔ تاہم تحقیق سے معلوم ہوا کہ وائرل ویڈیو ایک برس پرانی ہے اور اس میں مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ کے قریب ڈرون کو فضاء میں تباہ کئے جانے کے مناظر ہیں۔ یہاں پورا فیکٹ چیک پڑھیں۔

کیا یہ یمن کی جانب سے سعودی عرب پر حالیہ حملے کی ویڈیو ہے؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کو یمن کی جانب سے سعودی عرب پر حالیہ حملے کا بتاکر شیئر کیا گیا۔ جبکہ تحقیق سے معلوم ہوا کہ وائرل ویڈیو یمن یا سعودی عرب کی نہیں بلکہ روس کی جانب سے یوکرین پر کئے گئے فضائی حملے کے مناظر کی ہے۔ مزید تفصیلات یہاں پڑھیں۔

کیا برکس سمٹ میں رندھیر جیسوال سے اسنیکس کھانے کے بارے میں سوال کیا گیا؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کو اس دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا کہ برکس سمٹ 2026 کے دوران ایک صحافی نے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال سے ان کی اسنیکس کھانے کی وائرل ویڈیو کے بارے میں سوال کیا، جس پر انہوں نے جواب دیا۔ تاہم اصل 15 ستمبر کی پریس بریفنگ اور اس کے سرکاری ٹرانسکرپٹ میں ایسے کسی سوال و جواب کا ذکر نہیں ملتا۔ دراصل وائرل ویڈیو میں آواز مصنوعی ذہانت کے ذریعے تبدیلی کی گئی ہے۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Newschecker.in Urdu